لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے آغاز سے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں سے ملک میں شہید ہو نے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بی بی سی کے مطابق وزارت نے مرنے والوں کی تعداد 3,020 بتائی
لبنان میں اسرائیلی حملوں سےشہید ہونے والوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی

مزید خبریں
بیروت ۔19مئی (اے پی پی):لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے آغاز سے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں سے ملک میں شہید ہو نے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بی بی سی کے مطابق وزارت نے مرنے والوں کی تعداد 3,020 بتائی۔ جنگ بندی کے باوجود ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 17 اپریل کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 400 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، یہ تعداد دونوں اطراف کی جانب سے بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لبنان اور اسرائیل نے جمعہ کے روز جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع کرنے پر اتفاق کیاجبکہ مذاکرات جون کے آغاز میں دوبارہ متوقع ہیں۔








