بیروت۔25اکتوبر (اے پی پی):لبنان کے علاقے حاصبیا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 صحافی جاں بحق جبکہ دارالحکومت بیروت کے مضافات میں متعدد عمارات منہدم ہو گئیں۔
اے ایف پی لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے)کےحوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی لبنان میں جمعہ کی صبح ساڑھے 3 بجے الگ الگ اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 صحافی جاں بحق ہو گئے اور بیروت کے جنوبی مضافات میں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی فوجی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب حملہ کیا۔ این این اے کے مطابق یہ فضائی حملہ لبنانی دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں حاصبیا میں ایک ہوٹل پر جبکہ بیروت کے جنوبی علاقےشويفات الامروسیہ میں کیا گیا ۔ حملے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے 2 عمارتوں کو تباہ کر دیا جس کے باعث بڑی پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی فوج کےحملے میں سینٹ تھریس کے علاقے میں آئینی کونسل کے قریب دو عمارتیں منہدم ہو گئیں۔