سعودی عرب میں موبائل فونز اوردیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے چارجنگ پورٹس کو یکجا کرنے کا فیصلہ

ریاض۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی حکام نے موبائل فونز اور دیگرالیکٹرانک ڈیوائسز کے چارجنگ پورٹس کو یکجاکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں پہلے مرحلے کا آغاز یکم جنوری 2025 سےہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق مملکت میں کمیونیکیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن اور سعودی سٹینڈرڈز میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب میں صارفین کے تجربےکو بہتر بنانا، اضافی اخراجات کو کم …

ریاض۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی حکام نے موبائل فونز اور دیگرالیکٹرانک ڈیوائسز کے چارجنگ پورٹس کو یکجاکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں پہلے مرحلے کا آغاز یکم جنوری 2025 سےہوگا۔

اردو نیوز کے مطابق مملکت میں کمیونیکیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن اور سعودی سٹینڈرڈز میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب میں صارفین کے تجربےکو بہتر بنانا، اضافی اخراجات کو کم کرنا اور ٹیک مصنوعات کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے اعلی معیار کی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر ٹیکنالوجی فراہم کرنا ہے۔

یونیفائیڈ چارجنگ پورٹس سے موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے چارجنگ پورٹس کی مقامی کھپت میں سالانہ 2.2 ملین یونٹ سے زیادہ کی کمی متوقع ہے۔توقع ہے اس سے سعودی عرب میں صارفین کو سالانہ 170 ملین ریال سے زیادہ کی بچت ہوگی، اس کے علاوہ الیکٹرانک فضلے کو سالانہ تقریبا 15 ٹن تک کم کرکے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پائیداری کے لیے مملکت کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پہلے مرحلے میں موبائل فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمرے، ای ریڈرز، پورٹیبل وڈیو گیمز کنسولز، ہیڈ فونز، ایئر فونز، ایمپلیفائرز، کی بورڈز، کمپیوٹر کرسر ڈیوائسز (ماؤس) کے علاوہ پورٹیبل نیویگیشن سسٹمز، پورٹیبل سپیکرز اور وائرلیس راؤٹرز شامل ہوں گے۔

دوسرا مرحلہ یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا جس میں لیپ ٹاپ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ کمیونیکیشنز اینڈ سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن اور سعودی سٹینڈرڈز میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے 6 اگست 2023 کو سعودی مارکیٹ میں موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے چارجنگ پورٹس کو ایک کرنے کے مراحل کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں