بیروت۔22نومبر (اے پی پی):لبنان میں اسرائیلی راکٹ حملے کے نتیجے میں دو صحافی اور ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔
سعودی خبررساں نے لبنانی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد کے علاقے میں اسرائیلی سرحد سے ایک میل دور طیر حرفہ کے قصبے کے نزدیک پیش آیا تاہم خبر رساں ادارے نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ ٹی وی المیادین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک صحافتی ٹیم کو نشانہ بنایا جو سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملوں کی کوریج کے لیے موجود تھی ۔ اسرائیلی فوج کے اس صحافتی ٹیم پر راکٹ حملے میں صحافی فرخ عمر اور ان کے ساتھ کیمرہ مین ربیح المامری جاں بحق ہو گئے۔