لبنان میں کارروائی کے دوران4 اسرائیلی فوجی ہلاک، دو زخمی

بیروت ۔31مارچ (اے پی پی):جنوبی لبنان میں کارروائی کے دوران 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سےٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق 22 سالہ کیپٹن نوم مادمونی، سٹاف سارجنٹ 21 سالہ بن کوہن اور سٹاف سارجنٹ 22 سالہ میکسم اینٹس جنوبی لبنان …

بیروت ۔31مارچ (اے پی پی):جنوبی لبنان میں کارروائی کے دوران 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سےٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق 22 سالہ کیپٹن نوم مادمونی، سٹاف سارجنٹ 21 سالہ بن کوہن اور سٹاف سارجنٹ 22 سالہ میکسم اینٹس جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔اسرائیلی انتظامیہ کے مطابق دو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک فوجی کو شدید زخمی حالت جبکہ دوسرے کو قدرے کم زخم آئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسی واقعے میں ایک اور فوجی اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں تاہم تصدیق کا عمل جاری ہے۔