لبنان پر اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

بیروت۔7اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ان حملوں اور بمباری سے آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔العربیہ ارودو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے شعبے کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے بیروت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے اور بمباری …

بیروت۔7اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ان حملوں اور بمباری سے آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔العربیہ ارودو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے شعبے کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے بیروت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے اور بمباری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ صریحاً عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے،اس کے نتیجے میں شہری شہید اور علاقے کا انفراسٹرکچر ( بنیادی ڈھانچہ) تباہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریق غزہ اور لبنان میں اس خونریزی اور تباہی کو روکیں، اندازے کے مطابق لبنان میں اسرائیلی بمباری سے اب تک12 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے بمباری کے تسلسل کے ساتھ ساتھ اب زمینی فوجی کارروائیاں بھی شروع کر رکھی ہیں۔