لبنان کی اقتصادی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے، ورلڈ بینک

بیروت ۔ 23 نومبر(اے پی پی)عالمی بینک نے لبنان کے خراب اقتصادی حالات پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد نئی حکومت کا قیام ممکن نہ ہوا تو اس ملک کا اصلاحاتی عمل ضائع ہو جائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے اہم ملک لبنان میں پارلیمانی انتخابات کا عمل مکمل ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک نامزد وزیراعظم سعد الحریری حکومت قائم نہیں کر …

بیروت ۔ 23 نومبر(اے پی پی)عالمی بینک نے لبنان کے خراب اقتصادی حالات پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد نئی حکومت کا قیام ممکن نہ ہوا تو اس ملک کا اصلاحاتی عمل ضائع ہو جائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے اہم ملک لبنان میں پارلیمانی انتخابات کا عمل مکمل ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک نامزد وزیراعظم سعد الحریری حکومت قائم نہیں کر سکے ہیں۔ یہ پارلیمانی الیکشن گزشتہ 9 برس کے بعد ہوئے تھے۔ لبنان کی اقتصادیات کی بہتری کے لیے رواں برس منعقد ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں دیے گئے11 بلین امریکی ڈالر کے وعدوں پر بھی مٹی جمنا شروع ہو گئی ہے۔ لبنان کو اِس وقت 84 بلین امریکی ڈالر کے مساوی مختلف القسم قرضوں کا سامنا ہے۔