لاہور۔6فروری (اے پی پی):لاہور کے دورے پر آئی ہوئی لندن میڈیا کی ٹیم نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو دوستانہ کرکٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دیدی۔ ایل سی سی اے گراونڈ پر لندن میڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ غفران اشرف 80، محسن جعفری 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں سجال کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز …
لندن کی میڈیا ٹیم نے سپورٹس جرنلسٹ لاہور کو دوستانہ کرکٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دیدی

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):لاہور کے دورے پر آئی ہوئی لندن میڈیا کی ٹیم نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو دوستانہ کرکٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دیدی۔ ایل سی سی اے گراونڈ پر لندن میڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ غفران اشرف 80، محسن جعفری 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جواب میں سجال کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی۔ مرتضیٰ 47، شفیق چوہان 30 ، محمد یعقوب 19 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ لندن میڈیا کے ساجد عزیز نے دو اور اظہر عباس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔معروف صحافی اورتجزیہ نگار سہیل وڑائچ، سابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار ،صدر لاہور ایسٹ زون بلال مقیت اور خازن ایسٹ زون شہباز علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔








