لنزےوان کی ٹانگ کی سرجری، اولمپک مقابلے میں حادثے کے بعد کیریئر کے خاتمے کا خدشہ

کورٹینا۔9فروری (اے پی پی):امریکی سکیئر لِنزے وان خواتین کے ڈاؤن ہِل مقابلے کے دوران خوفناک حادثے کے بعد بائیں ٹانگ کے فریکچر کی سرجری سے گزر چکی ہیں، جس سے ان کے اولمپک کیریئر کے تقریباً اختتام کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق 41 سالہ لنزےوان جو صرف 9 دن قبل بائیں گھٹنے کے اے سی ایل کے شدید انجری کا شکار ہوئی تھیں، اتوار کو …

کورٹینا۔9فروری (اے پی پی):امریکی سکیئر لِنزے وان خواتین کے ڈاؤن ہِل مقابلے کے دوران خوفناک حادثے کے بعد بائیں ٹانگ کے فریکچر کی سرجری سے گزر چکی ہیں، جس سے ان کے اولمپک کیریئر کے تقریباً اختتام کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق 41 سالہ لنزےوان جو صرف 9 دن قبل بائیں گھٹنے کے اے سی ایل کے شدید انجری کا شکار ہوئی تھیں، اتوار کو اپنے ممکنہ آخری اولمپک مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں۔

تاہم ابتدائی جمپ پر گیٹ سے ٹکرا جانے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور ٹریک سے باہر جا گریں۔حادثے کے بعد لنزےوان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹلی کے شہر ٹریویزو کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی بائیں ٹانگ کے فریکچر کو مستحکم کرنے کے لیے آرتھوپیڈک سرجری کی گئی۔ امریکی سکی ٹیم نے بتایا کہ لنزےوان کی حالت مستحکم ہے۔

لنزےوان نے حادثے سے قبل اسی کورس پر دو کامیاب ٹریننگ رنز مکمل کیے تھے۔ ان کی ساتھی امریکی سکیئر بریزی جانسن نے گولڈ میڈل جیتا، تاہم ٹیم میٹ کے حادثے پر جذباتی ہو گئیں۔لنزےوان نے شدید انجری کے باوجود مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، مگر اب امکان ہے کہ وہ سپر جی اور ٹیم ایونٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گی۔ اس طرح شاندار کامیابیوں سے بھرپور ان کا اولمپک سفر افسوسناک انداز میں اختتام پذیر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔