لنڈا نوسکووا اور کارولینا موچوواومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار لنڈا نوسکووا اور جمہوریہ چیک کی ہی ٹینس کھلاڑی کارولینا موچووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں

لندن۔10جولائی (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار لنڈا نوسکووا اور جمہوریہ چیک کی ہی ٹینس کھلاڑی کارولینا موچووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ای ایس پی این کے مطا بق سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں 21 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار لنڈا نوسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرین کی 24 سالہ ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کیا، جہاں فاتح یوکرینی کھلاڑی کا مقابلہ ہم وطن 29 سالہ جمہوریہ چیک کی کارولینا موچووا سے ہوگا۔کارولینا موچووا نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکی نامور ٹینس سٹار کوکوگف کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ کارولینا موچووا کی فتح کا سکور 2-6، 6-1 اور 6-7(10-12)رہا۔