لنڈی کوتل۔ 29 دسمبر (اے پی پی):لنڈی کوتل میں جمرود پولیس نے کارروائی کےدوران بین الاضلاعی منشیات سمگلر افغان شہری سے 6 کلوگرام آئس برآمد کرکے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ایس ایچ او جمرود نفیس خان اور انچارج تختہ بیگ سہیل خان اور خانزیب و دیگر پولیس نفری نے علاقہ شاکس میں دوران تلاشی 6 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم مجیب الرحمٰن افغانی کو گرفتارکرلیا اور جمرود حوالات منتقل کر دیا گیاہے۔
ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، ملزم دیگر اضلاع کو آئس سمگل کرنے میں بھی ملوث ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔