لوئر دیر ،دیر پائین میں کلین اینڈ گرین سائیکل ریس کا انعقاد

لوئر دیر۔ 30 جنوری (اے پی پی):دیر پائین میں کلین اینڈ گرین تیمرگرہ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے 40 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں صفائی، شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ ریس کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹس میں انعامات …

لوئر دیر۔ 30 جنوری (اے پی پی):دیر پائین میں کلین اینڈ گرین تیمرگرہ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے 40 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں صفائی، شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

ریس کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹس میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واجد علی خان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق ایک مؤثر اقدام ہے۔