لوئر کوہستان میں مون سون شجرکاری مہم جاری

145

لوئر کوہستان ۔ 26 جولائی (اے پی پی):لوئر کوہستان میں مون سون شجرکاری مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلال ناصر نے مون سون شجر کاری مہم 2024 میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران، محکمہ جنگلات اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے افسران و نمائندگان بھی مہم میں حصہ دار بنے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال ناصر کا کہنا تھا کہ کوہستان لوئر کے غیور عوام اس مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر درخت لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، درخت لگانا نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ سماجی ذمہ داری بھی ہے اس لئے شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں کیونکہ پودا لگا لینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی پرورش اور حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔انہون نے کہا کہ درخت لگائیں اور امید جگائیں۔