لورا ڈوگو وینزویلا کے لئے نئی امریکی ناظم الامور نامزد

کراکس۔23جنوری (اے پی پی):امریکا نےسابق سفیر لورا ڈوگو کو وینزویلا کے لئے اپنا ناظم الامور نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے وینزویلا میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لورا ڈوگو اس سے قبل وسطی امریکی ممالک ہنڈوراس اور نکاراگوا میں امریکی سفیر رہ چکی ہیں۔ وہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں قائم وینزویلا افیئرز یونٹ کے لئے امریکی ناظم …

کراکس۔23جنوری (اے پی پی):امریکا نےسابق سفیر لورا ڈوگو کو وینزویلا کے لئے اپنا ناظم الامور نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے وینزویلا میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لورا ڈوگو اس سے قبل وسطی امریکی ممالک ہنڈوراس اور نکاراگوا میں امریکی سفیر رہ چکی ہیں۔ وہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں قائم وینزویلا افیئرز یونٹ کے لئے امریکی ناظم الامور کے طور پر خدمات سرانجام دیں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ عبوری حکام کے ساتھ مل کر وینزویلا کو مستحکم کرنے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے، جو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے کانگریس اور امریکی عوام کے سامنے پیش کیے گئے تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہے۔

 

مزید خبریں