لوسیانو تادیو ڈارڈیری کی پیش قدمی جاری،سویڈش اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں داخل

سٹاک ہوم۔20جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں 26 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو …

سٹاک ہوم۔20جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں 26 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو کو 2-6، 6-3 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری کا مقابلہ نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ سے ہوگا۔