اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کو کووڈ۔19 کے خطرے سے نمٹنے کے لئے عیدالفطر کے موقع پر معاشرتی اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 پر قابو پانے کےلئے عوام تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ویکسینیشن یا اس بیماری کے خلاف تیار …
لوگوں کو کووڈ۔19 کے خطرے سے نمٹنے کےلئے عیدالفطر کے موقع پر معاشرتی اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کو کووڈ۔19 کے خطرے سے نمٹنے کے لئے عیدالفطر کے موقع پر معاشرتی اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 پر قابو پانے کےلئے عوام تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ویکسینیشن یا اس بیماری کے خلاف تیار کی جانے والی کوئی دوسری دوا نہیں، معاشرتی دوری ہی سے اس وباءسے چھٹکارا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی عالمی دوا ساز کمپنیاں اگلے سال ستمبر تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے کےلئے پرامید ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن عید منانا ایک مثبت علامت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور سنت کی تعلیمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔








