اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 73ویں برسی بدھ کو منائی گئی ۔لیاقت علی خان کرنال، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، انڈیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی جدوجہد میں حصہ لیا۔پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بنے۔لیاقت علی خان کو اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں جلسہ عام کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جسے بعد میں ان کے نام پر لیاقت باغ کا نام دیا گیا۔