لیاہ گٹیریز ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی و مغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے لیاہ گٹیریز کو وسطی و مغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیاہ گٹیریز بینک کے اسٹریٹجک ایجنڈے کی قیادت کریں گی اور 11 ممالک جن میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکیہ ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں، کے …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے لیاہ گٹیریز کو وسطی و مغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیاہ گٹیریز بینک کے اسٹریٹجک ایجنڈے کی قیادت کریں گی اور 11 ممالک جن میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکیہ ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں، کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھائیں گی ،ان کی تقرری کا اطلاق پیر سے ہو گیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاہ گٹیریز نے کہا کہ مجھے اس عہدے پر خدمات انجام دینے پر فخر ہے، میں ترقی پذیر رکن ممالک اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ شمولیتی ترقی، علاقائی تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گی۔لیاہ گٹیریز کو 40 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے ،اپنی نئی تقرری سے قبل وہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سیکٹرز ڈیپارٹمنٹ 3 کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جہاں وہ فنانس، انسانی و سماجی ترقی اور پبلک سیکٹر گورننس کے آپریشنز کی نگرانی کر رہی تھیں۔

وہ اے ڈی بی کے پیسفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے اسٹریٹیجی، پالیسی اور پارٹنرشپس ڈیپارٹمنٹ، ساؤتھ ایسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ اور آفس آف دی سیکریٹری میں بھی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔لیاہ گٹیریز کا تعلق فلپائن سے ہے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا (امریکا ) سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز جبکہ یونیورسٹی آف دی فلپائنز سے بزنس اکنامکس میں بیچلرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔