لیبیا، 80 نعشوں پر مشتمل اجتماعی قبر کی دریافت

طرابلس ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) لیبیا کے شہر بن غازی میں 80 نعشوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق بن غازی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجتماعی قبر شہر کے شمالی علاقے قنفودہ میں برآمد ہوئی جہاں موجود باقیات کا مشاہدہ کرتے ہوئے ہلاک شدگان کی شناخت کرنے سمیت ان کی رسمی تدفین کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔