لیبیا میں انسانی صورتحال تشویشناک بنتی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

طرابلس ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے متنبہ کیا ہے کہ لیبیائی دارالحکومت طرابلس اور گرد و نواح میں جاری جھڑپوں کی بنا پر انسانی صورتحال بد تر ہوتی جا رہی ہے۔ دوجارچ نے یومیہ پریس بریفنگ میں سویلین کے مقیم ہونے والے علاقوں پر اندھا دھند راکٹ حملوں پر گہرے خدشات رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ …

طرابلس ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے متنبہ کیا ہے کہ لیبیائی دارالحکومت طرابلس اور گرد و نواح میں جاری جھڑپوں کی بنا پر انسانی صورتحال بد تر ہوتی جا رہی ہے۔ دوجارچ نے یومیہ پریس بریفنگ میں سویلین کے مقیم ہونے والے علاقوں پر اندھا دھند راکٹ حملوں پر گہرے خدشات رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "طرابلس میں جھڑپوں نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے اور علاقے میں صورتحال ہر گزرتے دن بگڑتی جا رہی ہے اور اب تک تقریباً 39 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔”تصادم زدہ علاقوں میں بجلی کی عدم ترسیل اور پانی کی قلت کا سامنا ہونے کاذکر کرتے ہوئے ترجمان نے شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی ترسیل کو فی الفور ممکن بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3ہزار سے زائد مہاجرین طرابلس کے اطراف کے علاقوں میں جھڑپوں کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply