لیبیا میں محصور پناہ گزینوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحد ہ نے کہا ہے کہ اس کے اہلکار لیبیا میں محصور پناہ گزینوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے کے اہلکار لیبیا کے شہر صبراتہ میں 4 ہزار سے زائد محصورمہاجرین کو امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے …

اقوام متحدہ ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحد ہ نے کہا ہے کہ اس کے اہلکار لیبیا میں محصور پناہ گزینوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے کے اہلکار لیبیا کے شہر صبراتہ میں 4 ہزار سے زائد محصورمہاجرین کو امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے متعدد ملیشیا گروہ ساحلی شہر پر قبضے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیبیا کے شہر صبراتہ سے ہی مختلف افریقی ممالک کے مہاجرین غیر قانونی طور پر کمزورکشتیوں کے ذریعے یورپ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھی تک صبراتہ میں جاری لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply