لیبیا کے شہر زوارہ اور اس کے نواحی ساحلی علاقوں سے 17 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔شنہوا کے مطابق یہ بات لیبیا کے ایمرجنسی میڈیسن اینڈ سپورٹ سینٹر نےبتائی۔ادارے کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں سے 14 کو ضابطہ کار کے مطابق دفنا دیا گیا ہے، جبکہ دیگر کے حوالے سے ضروری کارروائیاں جاری ہیں۔
لیبیا میں 17 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

مزید خبریں
طرابلس۔19اپریل (اے پی پی):لیبیا کے شہر زوارہ اور اس کے نواحی ساحلی علاقوں سے 17 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔شنہوا کے مطابق یہ بات لیبیا کے ایمرجنسی میڈیسن اینڈ سپورٹ سینٹر نےبتائی۔ادارے کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں سے 14 کو ضابطہ کار کے مطابق دفنا دیا گیا ہے، جبکہ دیگر کے حوالے سے ضروری کارروائیاں جاری ہیں۔
لیبیا طویل عرصے سے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ رہا ہے، جس کی وجہ یورپ سے جغرافیائی قربت اور بحیرہ روم کے ساتھ اس کی طویل ساحلی پٹی ہے۔زوارہ، جو طرابلس سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں اور تیونس کی سرحد کے قریب واقع ہے، حالیہ برسوں میں یورپ خصوصاً اٹلی جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم روانگی کا مقام بن چکا ہے۔








