اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اور اہم مقدمہ 2023 /222 میں فیصلہ سنایا گیا ۔ فاضل جج نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 20 سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ …
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو 20 ،20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ فی کس روپے جرمانے کی سزا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اور اہم مقدمہ 2023 /222 میں فیصلہ سنایا گیا ۔ فاضل جج نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 20 سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 20 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
مجرموں نے اللہ دتہ نامی شہری کو 25 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی ۔ سال 2023ء میں ہونے والے کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔ مقدمہ میں شریک ملزم محمد ممتاز کو قبل ازیں اسی مقدمہ میں 20 سال قید بامشقت اور جرمانہ 14 لاکھ روپے ہو چکا ہے ۔ مزید برآں مذکورہ ملزمان سال 2023ء کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں اور قبل ازیں مقدمہ نمبر 23 /203 میں معزز عدالت سے 40 سال قید بامشقت اور 28 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو چکی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اصفہان اکرم کنگ نے کی اور مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹرمحمد ندیم نے کی ہے۔








