لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو 20 ،20 سال قید بامشقت اورفی کس 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث دو ملزمان کو 20،20 سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے اہم مقدمے میں فیصلہ سنایا گیا۔فاضل جج نےسماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرموں کو …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث دو ملزمان کو 20،20 سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے اہم مقدمے میں فیصلہ سنایا گیا۔فاضل جج نےسماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اس سے قبل بھی محمد ممتاز نامی ملزم کو اسی مقدمے میں 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو چکی ہے۔مجرموں نے شہری کو 23 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، سال 2023 میں ہونے والے کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل آصفہان اکرم کانگ نے کی جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر ندیم نے کی ۔