لیبیا کی فضائی حدود سے متعلق بین الاقوامی فضائی تحفظ کی وارننگ ختم

لیبیا کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد الشہوبی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے شہری ہوا بازی (آئی سی اے او) نے لیبیا کی فضائی حدود سے متعلق فضائی تحفظ کی وارننگز ختم کر دی ہیں۔شنہوا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے فضائی شعبے کی ترقی اور تحفظ و سلامتی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی سال سے …

طرابلس ۔27اکتوبر (اے پی پی):لیبیا کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد الشہوبی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے شہری ہوا بازی (آئی سی اے او) نے لیبیا کی فضائی حدود سے متعلق فضائی تحفظ کی وارننگز ختم کر دی ہیں۔شنہوا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے فضائی شعبے کی ترقی اور تحفظ و سلامتی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی سال سے جاری کوششوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک کی اہم کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو لیبیا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی ترغیب دینے کے لیے تشہیری پروگرام شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ یورپ اور افریقہ کے درمیان فضائی رابطے کے راستے کے طور پر لیبیا کی فضائی حدود کے استعمال کو بھی فروغ دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آئی سی اے او نے 2013 اور 2015 میں لیبیا کی فضائی حدود میں تحفظ سے متعلق خدشات کے پیش نظر وارننگز جاری کی تھیں۔

یہ خدشات 2011 کے مسلح تنازعے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی غیر محفوظ صورتحال سے متعلق تھے۔دریں اثنا، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے عرب ریاستوں کے لیے علاقائی ڈائریکٹر عبداللہ الدردری نے پیر کو لیبیا کے وزیر اقتصادیات و تجارت سہیل ابوشیحہ سے ملاقات کی، جس میں اقتصادی اصلاحات اور مشترکہ ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔