طرابلس۔ 22 اگست (اے پی پی) لیبیا کے وزیراعظم پر داعش کے قاتلانہ حملے کی سازش کوناکام بنا دیا گیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے انٹیلی جنس چیف نے ایک بیان میںکہا ہے کہ حکام نے طرابلس میں ریاستی کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے قریب سے داعش سے وابستہ ایک سیل کا سربراہ پکڑا ہے جس کی شناخت ابو معاذ الانصاری کے نام سے کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد وزیراعظم فائز السراج پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم اس کی کسی کارروائی سے قبل ہی اسے پکڑ لیا گیا ۔