لاہور۔2فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔
لیسکو حکام نے 141 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر76358 ڈیفالٹرز سے2ارب27 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 10864 ڈیفالٹرز سے322.70 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9927 ڈیڈڈیفالٹرز سے539.76 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8636 ڈیفالٹرزسے301.49ملین اور ساتھ سرکل میں 4449ڈیفالٹرز سے124.19ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکا نہ سرکل میں 6826ڈیفالٹرزسے199.94ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9431ڈیفالٹرز سے345.85ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 12048ڈیفالٹرز سے136.52ملین جبکہ قصور سرکل میں 14177ڈیفالٹرزسے308.44ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 141 ویں روز498 ڈیفالٹرز سے18.36ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے53ڈیڈڈیفالٹرز سے1.12ملین اورایسٹرن سرکل میں 63 ڈیڈڈیفالٹرز سے3.03 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 67 ڈیفالٹرزسے1.94ملین اور ساتھ سرکل میں 28ڈیفالٹرز سے0.82ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 51ڈیفالٹرزسے5.78ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 109ڈیفالٹرز سے4.47ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 66ڈیفالٹرز سے0.51ملین جبکہ قصور سرکل میں 61ڈیفالٹرزسے0.95ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔