لاہور۔4نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق لیسکو، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے موصول ہونے والی بجلی چوری کی شکایات پر ایکشن لیا جا رہاہے ۔ اکتوبر کے دوران لیسکو کو مجموعی طور پر4 ہزار سے زائد بجلی چوری کی شکایات موصول ہوئیں جن میں4 ہزار313 گھریلو،98 کمرشل،29 زرعی اور …
لیسکوکی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

مزید خبریں
لاہور۔4نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق لیسکو، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے موصول ہونے والی بجلی چوری کی شکایات پر ایکشن لیا جا رہاہے ۔
اکتوبر کے دوران لیسکو کو مجموعی طور پر4 ہزار سے زائد بجلی چوری کی شکایات موصول ہوئیں جن میں4 ہزار313 گھریلو،98 کمرشل،29 زرعی اور 4 صنعتی شکایات شامل ہیں۔لیسکو کی جانب سے4 ہزار377 سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں کی گئیں جن میں سے 2 ہزار284 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ کارروائی کے دوران 24 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔
مزید براں44 لاکھ16 ہزار183 یونٹس پر مشتمل بجلی چوری پکڑی گئی جس پر15 کروڑ89 لاکھ8 ہزار سے زائد یونٹس کے ڈٹیکشن بلز جاری کیے گئے جبکہ بجلی چوروں سے3 کروڑ38 لاکھ21 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔








