لیسکو ، خراب کارکردگی پر اسسٹنٹ لائن مین برطرف

102

لاہور۔9فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے ریکوری میں مسلسل خراب کارکردگی پر اسسٹنٹ لائن مین ذیشان امیر کو بر طرف کردیا۔ ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق ریجن بھر میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمن میں لیسکو کی انجینئر ٹاون سب ڈویژن میں اسسٹنٹ لائن مین ذیشان امیر کو ریکوری میں مسلسل خراب کارکردگی پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ لائن مین ذیشان امیر کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے وارننگ بھی دی گئی تھی ۔