لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،بھاری جرمانے عائد

67
LESCO

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔لیسکو ترجمان کے مطابق ایکسئین شالامار ڈویژن علی رضا نے ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن 40ملزمان کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑاجبکہ ایک زرعی کنکشن بھی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔موقع پر تمام کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزمان کیخلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئیں۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 125000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔