لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 185ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 456ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے186 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 17ملزمان کو گرفتار کیا جاچکار ہے، تمام کنکشنز منقطع کرکے 3لاکھ46 ہزار 758یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ 36لاکھ 97ہزار622روپے ہے۔