لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو کا ریجن میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ڈی او عثمان والا عمیرچیمہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ جاگووال،پیال اور باکرکے علاقوں میں نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا،
دوران آپریشن ایس ڈی او عثمان والا نے5لاکھ اور اس سے زائد کے نادہندگان میں 2ٹرانسفارمرز،4الیون کے وی جمپرز،16میٹرز جبکہ24نادہندگان کے کنکشنز عارضی طور پر منقطع کر دیئے۔اسی طرح 1لاکھ سے 5لاکھ تک کے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرز،5الیون کے وی جمپرز، 15میٹرز اور 17نادہندگان کے کنکشنز بھی عارضی طور پر منقطع کیئے۔ ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ کوئی فرق کئے بغیر نادہندگان سے ریکوری عمل کو یقینی بنائیں ،نادہندگان کو معاف نہیں کیا جائے گا۔