لیسکو کا ڈیفالٹرز سے وصولی کا سلسلہ جاری،139 روز میں 2ارب22کروڑ روپے وصول

120
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بجلی چوروں کے علاوہ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر کر رہے ہیں۔ لیسکو حکام نے 139 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر75,371 ڈیفالٹرز سے2ارب22 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ ناردرن سرکل میں 10739 ڈیفالٹرز سے320.14 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9796 ڈیڈڈیفالٹرز سے531.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 8506 ڈیفالٹرزسے286.98ملین اور ساتھ سرکل میں 4384ڈیفالٹرز سے122.24ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 6739ڈیفالٹرزسے190.33ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9261ڈیفالٹرز سے336.29ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 11916ڈیفالٹرز سے135.39ملین جبکہ قصور سرکل میں 14030ڈیفالٹرزسے305.92ملین کی ریکوری کی گئی۔مہم کے 139 ویں روز491 ڈیفالٹرز سے14.93ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔