لاہور۔16نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی کالج روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او احمد رضا باجوہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بیڑ گاں میں ایک کنکشن کوبجلی چوری کرتے پکڑا جہاں میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
ایس ڈی او احمد رضا باجوہ کے مطابق موقع پر ایک ایمبرائڈری یونٹ بجلی چوری سے چلاکر لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر کے ملزم کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔