لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔مہم کے بیسویں روز 1359 ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کر لی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے698 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2.28 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 65 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے5.21 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹو نے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں116 ڈیفالٹرز سے 3.38 ملین اور ساتھ سرکل میں60 ڈیفالٹرز سے 1.80 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 73 ڈیفالٹرز سے 1.11 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں85 ڈیفالٹرز سے 3.07 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 134 ڈیفالٹرز سے1.66ملین جبکہ قصور سرکل میں128 ڈیفالٹرز سے2.94 ملین کی ریکوری کی گئی۔
لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران ڈیفالٹرز سے 57 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔نادرن سرکل میں2489 ڈیفالٹرز سے66.82 ملین روپے،ایسٹرن سرکل میں 1978 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 141.90 ملین کی ریکوری کی گئی۔سینٹرل سرکل میں 2175 ڈیفالٹرز سے 82.66 ملین اور سائوتھ سرکل میں 1131 ڈیفالٹرز سے38.13 ملین کی ریکوری کی گئی۔ننکانہ سرکل میں 1364 ڈیفالٹرز سے35.98 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں1603ڈیفالٹرز سے76.17 ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 2590 ڈیفالٹرز سے37.91 ملین جبکہ قصور سرکل میں 4290 ڈیفالٹرز سے 96.92 ملین کی ریکوری کی گئی۔