لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 161 ویں روز 45 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی

147
LESCO

لاہور۔25فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ لیسکو ترجمان کے مطابق161 روز سے جاری مہم کے دوران 85393 ڈیفالٹرز سے 2ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ناردرن سرکل میں 12072 نادہندگان سے 365.01 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں10905 نادہندگان سے 606.84 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9659 نا دہندگان سے339.60 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5029 نا دہندگان سے 142.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں7510 نادہندگان سے208.35 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10375نادہندگان سے382.86 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 13647 نادہندگان سے 160.66 ملین جبکہ قصور سرکل میں 16196 نا دہندگان سے 351.81 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 161 ویں روز 327 نا دہندگان سے 45 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 55 نادہندگان سے 0.81 ملین اور ایسٹرن سرکل میں39 نادہندگان سے 0.89 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب مینجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 32 نادہندگان سے 0.63 ملین اور ساوتھ سرکل میں 19 ڈیفالٹرز سے 0.25 ملین کی ریکوری کی۔

تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں24 نادہندگان سے 0.26 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 39 نادہندگان سے0.66 ملین کی ریکوری کی۔ مینجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 62 نادہندگان سے 0.40 ملین جبکہ قصور سرکل میں 57 نادہندگان سے 0.68 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔