رانچی۔25فروری (اے پی پی):بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ، ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم بھارت کو جیت کے لیے 152 رنز جبکہ انگلینڈ کو 10 وکٹیں درکار ہیں ، بھارت نے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے، روہیت شرما 24 اور یشسوی جیسوال 16 رنز کے ساتھ وکٹ …
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

مزید خبریں
رانچی۔25فروری (اے پی پی):بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ، ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم بھارت کو جیت کے لیے 152 رنز جبکہ انگلینڈ کو 10 وکٹیں درکار ہیں ، بھارت نے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے، روہیت شرما 24 اور یشسوی جیسوال 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
اتوار کو ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز خسارے کے ساتھ 307 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، دھرو جریل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 رنز بنائے ، انگلینڈ کے شعیب بشیر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ، انگلینڈ کی دوسری اننگز میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، زیک کرالی 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بین ڈکٹ 15 ، اولی پوپ صفر ، جو روٹ 11 ، جونی بیئرسٹو 30 ، بین سٹوکس 4 ، بین فوکس 17 اور ٹام ہرٹلی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بھارت کی طرف سے روی چندرن ایشون نے پانچ اور روندرا جدیجا نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔








