لیسکو کی بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری، جمبر کلاں اور کنگن پور سب ڈویژن میں مختلف علاقوں میں آپریشن
لیسکو کی چونیاں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 21 میٹرز، 6 ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے

مزید خبریں
لاہور۔23اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات اور منیجر آپریشن قصور سرکل انجینئر احمد شہزاد چغتائی کی نگرانی میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پھول نگر ڈویژن کی جمبر کلاں اور چونیاں ڈویژن کی کنگن پور سب ڈویژن میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق جمبرکلاں سب ڈویژن میں کوٹ میوات، کنویں ملیاں اور متھرا داس کے علاقوں سے 14 میٹرز اتارے گئے جبکہ 5 نادہندگان سے 2 لاکھ روپے کی ڈیڈ ریکوری کی گئی۔کارروائی کے دوران ملٹی کیبل اور پی وی سی کیبل بھی برآمد ہوئی۔کنگن پور سب ڈویژن میں بونگا خان سنگ، حاجی چند، جالان والی پل اور بھانہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کارروائی کے دوران 7 میٹرز اور 6 ٹرانسفارمرز اتارے گئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 14 لاکھ 50 ہزار روپے کی کیش ریکوری بھی ہوئی۔ لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔







