لیورپول کی انگلش پریمیئر لیگ میں پہلی پوزیشن برقرار

مانچسٹر۔19نومبر (اے پی پی):لیورپول کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ لیور پول کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایک تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ چیلسی کی ٹیم تیسرے نمبر پر …

مانچسٹر۔19نومبر (اے پی پی):لیورپول کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

لیور پول کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایک تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ چیلسی کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، لیورپول کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 28 پوائنٹس ہیں،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ چیلسی کی ٹیم کے 19 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 33 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے ۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 11،11 میچز کھیلے لئے ہیں ۔لیورپول کی ٹیم 11 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 9میچز میں فتح ہوئی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے اور اس کی ایک میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہےاور وہ ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔

دفاعی چیمپئن کی ٹیم کی ٹیم نے بھی 11 میچز کھیل لئے ہیں اور اس کو 7میچز میں فتح ہوئی ہے جبکہ دو میچز ڈار ہوئے ہیں اور دو میچز میں اس کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 23 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔

ای پی ایل کی اب تک کی دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ چیلسی،آرسنل،ناٹنگھم فارسٹ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں اپنے 11، 11 میچز کھیل چکی ہیں اور ان چاروں ٹیموں کے 19،19 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے ،چوتھے،پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح فلہم،نیوکیسل یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے بھی 18،18 پوائنٹس مساوی ہیں اوروہ بالترتیب ساتویں ،آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں نے بھی 11،11 میچز کھیل لئے ہیں اور وہ 16،16 مساوی پوائنٹس کے ساتھ دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔ سائوتھمپٹن کی ٹیم نے 11 میچز کھیل لئے ہیں اور وہ صرف ایک میچ جیت سکی ہے ،یوں وہ سب سے کم چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے بیسویں نمبر پر ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔