میامی۔27نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے کیریئر میں 1300 گول شراکتیں مکمل کر لیں، جو اب تک دنیا میں کسی بھی کھلاڑی نے حاصل نہیں کیں۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹائن کے لیجنڈ پلیئر دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز مکمل کرلیے ہیں۔انٹر میامی …
لیونل میسی کا فٹ بال میں نیا سنگِ میل،1300 کیریئر گول شراکتیں مکمل کرکے تاریخ رقم کر دی

مزید خبریں
میامی۔27نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے کیریئر میں 1300 گول شراکتیں مکمل کر لیں، جو اب تک دنیا میں کسی بھی کھلاڑی نے حاصل نہیں کیں۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹائن کے لیجنڈ پلیئر دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز مکمل کرلیے ہیں۔انٹر میامی کی جانب سے کھیلنے والے 38 سالہ سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے یہ کارنامہ ایسٹرن کانفرنس سیمی فائنل میں ایف سی سنسناٹی کے خلاف میچ میں انجام دیا، جس میں میامی نے 0-4 کی شاندار فتح حاصل کی۔
لیونل میسی نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور تین اسسٹ دے کر اپنی بے مثال کلاس دوبارہ ثابت کی۔لیونل میسی کے کیریئر کے اعداد و شمار کے مطابق اب ان کے 896 گول اور 404 اسسٹ ہو چکے ہیں، جو مجموعی طور پر 1300 کی شراکت بنتی ہیں۔
یہ ریکارڈ انہیں فٹبال کی تاریخ میں دوسرے کھلاڑیوں سے منفرد بناتا ہے ، اور ان کے دیرینہ حریف کرسٹیانو رونالڈو کے 1213 کیریئر گول شراکتوں سے انہیں نمایاں برتری حاصل ہے، حالانکہ لیونل میسی نے کم میچ کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ دوسری جانب ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے کل کیریئر کنٹری بیوشنز 1213 میں 954 گولز اور 259 اسسٹ شامل ہیں، یوں لیونل میسی رونالڈو سے 87 کنٹری بیوشنز آگے ہیں جبکہ انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کے مقابلے میں کم میچز کھیلے ہیں۔
میچ کے بعد لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لیٹس گو، پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی ۔اس فتح کے ساتھ انٹر میامی پہلی بار ایسٹرن کانفرنس فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق لیونل میسی کی مسلسل کارکردگی، گول سکورنگ اور اسسٹ فراہم کرنے کی مہارت نے انہیں جدید فٹبال میں ایک منفرد مقام دلایا ہے۔
مداحوں نے میسی کے کھیل کو "پلے میکنگ، تخلیقی صلاحیت اور لیڈرشپ کا مکمل مظاہرہ” قرار دیا، اور اب انٹر میامی کی ٹیم فائنل کے لیے تیار ہو رہی ہے ، دنیا کی نظریں لیونل میسی پر رہیں گی کہ آیا وہ اپنی تاریخی برتری کو مزید بڑھائیں گے۔میسی کے بڑھتے ہوئے ریکارڈز اس بات کا بھی ثبوت ہیں کہ ان کا اثر اعداد و شمار سے بڑھ کر ہے، اور وہ کھیل کی تاریخ میں ایک ایسا مقام قائم کر رہے ہیں جو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔







