لیپ کانفرنس 24 کروڑ پاکستانیوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹیک ایکو سسٹم کی عکاسی کرتی ہے ، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

لیپ کانفرنس 24 کروڑ پاکستانیوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹیک ایکو سسٹم کی عکاسی کرتی ہے ، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

ریاض۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ لیپ کانفرنس 24 کروڑ پاکستانیوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹیک ایکو سسٹم کی عکاسی کرتی ہے ، ​ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے لئے شعبہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی۔ جمعرات کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق لیپ کانفرنس 2026 کے موقع پر پاکستان کی قومی آئی ٹی حکمت عملی کو سعودی ‘وژن 2030’ سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ریاض کی ‘لیپ’ کانفرنس میں پاکستان کی 50 سے زائد ٹیک کمپنیوں اور 25 سٹارٹ اپس شریک ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک تنہا یا الگ تھلگ رہ کر ترقی نہیں کر سکتا، تکنیکی ترقی کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​لیپ کانفرنس 24 کروڑ پاکستانیوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹیک ایکو سسٹم کی عکاسی کرتی ہے، ​ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے لئے شعبہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ​پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف تجارت تک محدود نہیں ہیں، ​ہمارے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں