نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شیرپا، جنہیں ’ایورسٹ مین‘ کہا جاتا ہے، نے اتوار کو 32ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ لکھپا شیرپا نے 11ویں بار چوٹی سر کر کے خواتین کا اپنا ہی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا
ماؤنٹ ایورسٹ پر تاریخ رقم، نیپالی کوہ پیما کامی ریتا نے ریکارڈ 32ویں اور لکھپا شیرپا نے 11ویں بار چوٹی سر کر لی

مزید خبریں
کٹھمنڈو۔18مئی (اے پی پی):نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شیرپا، جنہیں ’ایورسٹ مین‘ کہا جاتا ہے، نے اتوار کو 32ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ لکھپا شیرپا نے 11ویں بار چوٹی سر کر کے خواتین کا اپنا ہی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔اے ایف پی کے مطابق نیپال کے وزیرِاعظم بالین شاہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’آج نیپالی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر اس عظیم پہاڑ پر تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تاریخی کامیابیاں صرف غیر متزلزل حوصلے، سخت نظم و ضبط، اور اپنے کام سے کمٹمنٹ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سالہ کامی ریتا شیرپا نے پہلی بار 1994 میں ایک تجارتی مہم کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد سے وہ تقریباً ہر سال گاہکوں کی رہنمائی کرتے ہوئے ایورسٹ سر کرتے رہے ہیں۔52 سالہ لکھپا شیرپا، جنہیں ’ماؤنٹین کوئین‘ کہا جاتا ہے، نے پہلی بار 2000 میں ایورسٹ سر کی اور وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو کامیابی سے سر کر کے واپس آنے والی پہلی نیپالی خاتون بن گئی تھیں۔نیپال کے محکمہ سیاحت کے ترجمان ہمال گوتم نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ نیپال کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔








