ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دو اینٹی سموگ گنز بہت جلد فیصل آباد پہنچ جائیں گی۔ یہ بات محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ نے ایک تقریب کے دوران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر انجینئر عاصم منیر کے مطالبے پر کہی
ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دو اینٹی سموگ گنز بہت جلد فیصل آباد پہنچ جائیں گی، عمران حامد شیخ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دو اینٹی سموگ گنز بہت جلد فیصل آباد پہنچ جائیں گی۔ یہ بات محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ نے ایک تقریب کے دوران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر انجینئر عاصم منیر کے مطالبے پر کہی۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان اظہر کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے جاری کوششوں کو تیز کریں اور اس سلسلہ میں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کا تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ان گنوں کو چیمبر کے ذریعے زیادہ آلودگی والے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاہم ایک جگہ مستقل تعیناتی نہیں ہو گی بلکہ اس کو بدل بدل کے مختلف مقامات پر تعینات کیاجائے گا تاکہ آلودگی میں جلد بہتری لائی جا سکے۔ چیمبر کے نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر شہر کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔







