تھانہ رحمان بابا پولیس نے بدھ کے روز کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ نمائش میں ملوث 2ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا
تھانہ رحمان بابا پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات سمگل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ نمائش میں ملوث 2ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):تھانہ رحمان بابا پولیس نے بدھ کے روز کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ نمائش میں ملوث 2ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر جاری کاروائیوں کے دوران ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل محمد علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا حشمت خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائیاں کے دوران موٹر سائیکل کے زریعے منشیات سمگل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔کاروائیاں کے دوران گرفتار ملزمان میں فاروق ولد امان اللہ اور شاہد خان ولد رشید شامل ہیں، گرفتار ملزمان موٹر سائیکل کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر رینگ روڈ پر گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1200 گرام چرس، ایک عددکلاشنکوف اور کارتوس برآمد کر نے کیساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،








