وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پررنج وغم و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔محمد حنیف عباسی نے شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پررنج وغم و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔محمد حنیف عباسی نے شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔وفاقی وزیر نے شہداء کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔