چوہدری لطیف اکبر کامظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار

قائمقام صدرآزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نےمظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مظفر آباد۔10جون (اے پی پی):قائمقام صدرآزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نےمظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسران اور جوان وطن کے دفاع، سلامتی اور قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں جن کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افسران و جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سا نحے پر پوری قوم سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں بلند و اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔