کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبہ گوجرانوالہ کی شہری ترقی، ٹریفک کے مسائل کے پائیدار حل اور عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبہ گوجرانوالہ کی شہری ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن
گوجرانوالہ۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبہ گوجرانوالہ کی شہری ترقی، ٹریفک کے مسائل کے پائیدار حل اور عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کے ہمراہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالروف، سی ٹی او محمد وسیم، ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں، مجوزہ روٹس، انفراسٹرکچر کی ضروریات، زمین کے استعمال، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو منصوبے پر جاری پیش رفت اور آئندہ مراحل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ گوجرانوالہ تیزی سے ترقی کرنے والا صنعتی اور تجارتی شہر ہے، جہاں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر جدید اور مربوط پبلک ٹرانسپورٹ نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تیاری اور عملدرآمد کے تمام مراحل میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے









