چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر گلزار فاطمہ سیکٹر میں واقع وابالخیر ی پارک کی خوبصورتی اور سہولیات میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔
چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات
راولپنڈی۔10جون (اے پی پی):چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر گلزار فاطمہ سیکٹر میں واقع وابالخیر ی پارک کی خوبصورتی اور سہولیات میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔
ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے پارک میں سیزنل اور آرائشی پھولوں کی شجرکاری، لانز کی دیکھ بھال، گھاس کی تراش خراش اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کا کام باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔ واکنگ ٹریکس، بیٹھنے کی جگہوں اور بچوں کے تفریحی حصوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات اور بہتر ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وابالخیر ی پارک سمیت شہر بھر کے پارکس کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال جاری ہے جبکہ شہریوں سے بھی پارکوں کی صفائی اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔









