قمبر شہداد کوٹ پولیس کی کارروائی منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نیازی کے احکامات پر منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،دو منشیات فروش سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرکے گٹکا، شراب اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے

لاڑکانہ ۔ 10 جون (اے پی پی):ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نیازی کے احکامات پر منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،دو منشیات فروش سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرکے گٹکا، شراب اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر رفیق احمد کھیڑونے بمعہ سٹاف کے دوران گشت قمبر لاڑکانہ روڈ پر کارروائی کرکے دو منشیات فروش ملزمان لاہور خان شیخ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے (3) پیکٹ گٹکا وزن (690)گرام اورساجد بگھیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے (4) پیکٹ گٹکا وزن (920) گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر غلام محمد بوزدار نے بمعہ سٹاف کے دوران گشت نصیرآباد گاجی کھہاوڑ روڈ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم حاکم علی کھوسو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار بوتل شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپکٹر جان محمد سامٹیو نے بمعہ سٹاف کے دوران گشت قبو روڈ پر کارروائی کرکے تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ کے کیس میں مطلوب ملزم رستم علی بھٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ پسٹل بمعہ میگزین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔