ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا اور روس مشترکہ مفادات رکھتے ہیں ، روسی صدر

47
صدر پیوٹن

ماسکو۔14جولائی (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ماحولیاتی تحفظ کے لیے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے مقاصد کے حصول کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کے بارے میں مذاکرات اور اس مسئلے کوغیرسیاسی بنانے کا حامی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا اور روس کے مشترکہ مفادات ہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکومت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر نے روس کا دورہ کرنے والے امریکا کے ماحولیاتی سفیر جان کیری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ ماحولیاتی مسئلہ ایسے مسائل میں سے ایک ہے جس پر روس اور امریکا مشترکہ مفادات اور ایک ہی نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ روس ماحولیاتی تحفظ کے لیے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے مقاصد کے حصول کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کے بارے میں مذاکرات اور اس مسئلے کوغیرسیاسی بنانے کا حامی ہے۔